سٹی42: گوادر میں مسلسل بارش کے نتیجہ میں ائیرپورٹ اور اطراف کے علاقوں میں ہر طرف بارش کا پانی بھر گیا۔
رن ویز پر بارش کا پانی جمع ہونے کے بعد سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہونے پر گوادر ائیرپورٹ کو ایک بار پھر فلائٹ آپریشنز کے لیے بند کردیا گیا۔
علاقہ میں مسلسل بارش کے سبب منگل تک گوادر ایرپورٹ پر پروازوں کا فلائٹ آپریشن معطل رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان نے بتایا ہے کہ سی اے اے نے گوادر ایرپورٹ پر فلائٹ آپریشن بندش کا نیا نوٹم جاری کرکے تمام ایرلائنز کو آگاہ کردیا ہے۔ گوادر کے لئے شیڈول فلائٹس اب کراچی جائیں گی۔