راؤ دلشاد: پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر میاں شہباز شریف نے سینئیر پارلیمینٹیرین خواجہ آصف کو قومی اسمبلی میں مسلم لیگ نون کا پارلیمانی لیڈر نامزد کردیا۔
مرکزی صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نے خواجہ محمد آصف کو پارلیمانی لیڈر مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو بھی خواجہ آصف کو پارلیمانی لیڈر کی حیثیت دینے کے لئے رسمی درخواست بھیج دی گئی۔
خواجہ محمد آصف سیالکوٹ کے حلقہ این اے 71 سے منتخب ہوئے ہیں۔