ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرک میں آپریشن، تین دہشتگرد ہلاک، چار زخمی

ISPR, Karak Operation, terrorists killed, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: کرک میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں تین دہشت گرد مارے گئے اور چار دہشتگرد زخمی ہو گئے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ 2 مارچ 2024 کو، سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع کرک میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران پاک آرمی کے جوانوں اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 3 دہشت گرد جہنم واصل ہوگئے، جب کہ 4 دہشت گرد زخمی ہوگئے۔

مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا، یہ دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں بھی سرگرم تھے۔

علاقے میں پائے جانے والے کسی دوسرے دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے۔ علاقے کے مقامی لوگوں نے آپریشن کو سراہا اور دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔