ویب ڈیسک: ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانےکے شوق نے نوجوان کی جان لے لی۔
ریسکیو اہلکاروں کے مطابق واقعہ اکال والا روڈ کے قریب پیش آیا، جہاں گارڈن ٹاؤن کے رہائشی 18 سالہ احمد نےگزشتہ شام اپنے دوست کو ٹک ٹاک ویڈیو بنانےکا کہہ کر تالاب میں چھلانگ لگادی، مگر تالاب کی گہرائی زیادہ ہونےکے باعث پانی میں ڈوب گیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو عملہ پہنچا اور آدھے گھنٹے بعد نوجوان کی لاش نکال کر اسپتال منتقل کردی۔
واقعے پر ڈپٹی کمشنر محمد نعیم نے اظہار افسوس کرتے ہوئےکہاکہ نوجوان سوشل میڈیا کا استعمال احتیاط سے کریں۔