سٹی42:شہر کے مختلف علاقوں میں تیز بارش کے ساتھ ژالہ باری کا سلسلہ جاری، سفید موتیوں سے مشابہ برف کے چھوٹے چھوٹے گولوں سے گلیاں سڑکیں بھر گئیں۔
شہرکےمختلف علاقوں میں تیزبارش کے ساتھ ژالہ باری کا سلسلہ جاری ہے۔لاہور کے علاقے گلبرگ،ماڈل ٹاؤن،گارڈن ٹاؤن ،فیروزپور روڈمیں ژالہ باری ہوئی جبکہ مسلم ٹاؤن،برکت مارکیٹ،لبرٹی مارکیٹ میں تیزبارش ہوئی ہے۔
دوسری جانب مال روڈ اورگردونواح میں بارش اورژالہ باری ہوئی، کینال روڈ،جی پی او چوک ،لاہور پریس کلب کےاطراف میں بھی ژالہ باری دیکھی گئی۔گلشن راوی میں بھی تیزبارش اور ژالہ باری دیکھی گئی جبکہ ریلوے سٹیشن کےاطراف میں تیز بارش اور ژالہ باری ہوئی۔