ویب ڈیسک : حکومتی اصلاحات رنگ لانے لگیں، سٹیٹ بینک کے ذخائر میں اضافہ ۔
تفصیلات کےمطابق سٹیٹ بینک کے ذخائر 55کرور 60 لاکھ ڈالر اضافے سے 3.81 ارب ڈالر ،جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 1.50کروڑ ڈالر کم ہو کر 5.45 ارب ڈالر رہ گئے ہیں ۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 24 فروری تک حکومت پاکستان کے کمرشل قرضے کی مد میں چائنا سے 70کروڑ ڈالر موصول ہوئے تھے ،اس دوران بیرونی قرض کی مد میں 14 کروڑ 40لاکھ ڈالر ادا کئے گئے، ملکی مجموعی ذخائر 54.10کروڑ ڈالر اضافے سے 9.26 ارب ڈالر ہوگئے ہیں ۔