ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈالر کی قیمت میں 18 روپے کا اضافہ

Dollar rate increased
کیپشن: Dollar rate
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت بڑھ کر 285 روپے پر جاپہنچی ہے۔

گزشتہ روز انٹر مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 266 روپے 11 پیسے ہوگئی تھی۔ جمعرات کو گھنٹوں کے اندر ڈالر کی قدر 18 روپے 98 بڑھ کر 285 روپے 69 پیسے کی سطح پر آ گئی۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا ہے۔جمعرات کو ڈالر 17 روپے بڑھ پر 291 روپے کی تاریخی بلند ترین سطح پر جا پہنچا ہے۔منگل اور بدھ کو انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 6.19 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 5 روپے اضافہ ہوا تھا۔ اس طرح اگر انٹر مارکیٹ میں روپے کی قدر میں کمی دیکھی جائے تو یہ 24 روپے سے زائد بنتی ہے۔