ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

30 سال بعد پنجاب یونیورسٹی میں پی ایس ایف یونٹ بحال

30 سال بعد پنجاب یونیورسٹی میں پی ایس ایف یونٹ بحال
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن علی) پاکستان پیپلز پارٹی(PPP)  کے نوجوان جیالوں نے تیس سال کے بعد پنجاب یونیورسٹی (Punjab University)میں پی ایس ایف کے یونٹ کو بحال کر دیا۔

انفارمیشن سیکرٹری پی ایس ایف پنجاب سبط حسن نے پنجاب یونیورسٹی پی ایس ایف کی کابینہ کے اعلان کے موقع پرکہا کہ آج کا دن صرف اس لیے تاریخی نہیں کہ یونٹ کو اناؤنس کیا جا رہا ہے بلکہ آج کا دن اس بات کا ثبوت ہے آج بھی نوجوان اپنے مسائل کے حل کیلئے پی پی پی کے انقلابی منشور اور چییرمین بلاول بھٹو زرداری کی قائدانہ صلاحیتوں کی طرف دیکھ رہا ہے۔

اس موقع پر جنید ڈوگر،منصور کٹاریہ، ناصر مہدی، اسجد ملک، صداقت علی اوردیگر رہنماؤں نے کہا کہ ہم بھٹوکے افکار کو ہر نوجوان تک پہنچائیں گے اور پنجاب میں طلباء یونین کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے اور طلباء سیاست کو تشدد، غنڈہ گردی اور رجعت پسندی سے آزاد کروائیں گے,  کابینہ میں مستنصر کامران، مہتاب علی، محسن علی، ملک مہاتیر، عبدالرحمن رحمانی، شیر علی، ہریش کمار، فضا ساجد، عبداللہ خالد، مسعود فرید، مکرم حسین اور رائے تنویر کے نام نمایاں ہے۔