ویب ڈیسک:ملک میں جاری بدترین مہنگائی نے عوام کا جینا حرام کر دیا۔ اشیا فرنوش کی قیمتوں میں حیران کن اضافے کی فہرست سامنے آگئی۔
ملٹی نیشنل مختلف کمپنیوں کی کولڈ ڈرنکس بھی 5 سے 10 روپے مہنگی کر دی گئی۔ ریگولر کولڈ ڈرنک 38 کی بجائے 45 روپے ،ہاف لیٹر 80 ،ڈیڑھ لیٹر 160 کی ملے گی جبکہ منرل واٹر ڈیڑھ لیٹر 15 روپے بڑھکر 90 روپےکی ملے گی۔
خشک دودھ850گرام 100 روپے بڑھ کر 1ہزار450روپے کا ہوگیا۔ بچوں کاخشک دودھ900 گرام 100 روپے بڑھ کر 1ہزار470 روپے کا ہوگیا ہے جبکہ بچوں کا فارمولا ملک 130 روپے بڑھ کر 630 روپے کا ہوگیا ہے۔
درجہ اول جوس 1 لٹر کا پیک 50 روپے تک مہنگا ہوگیا۔ وہی 50 روپے والا جوس کا ڈبہ 60 روپے کا کر دیا گیا ہے۔ مشہور برانڈ کی کافی50 گرام کافی 550 روپے بڑھکر 1450 روپے کی ہوگی جبکہ 100 گرام 800 روپے بڑھکر 2200 روپے کی ہوگئی۔
نیل 300 ایم ایل 410 روپے بڑھکر 875 روپے کا ہوگیا ہے، بلیچ ایک لٹر 195 روپے بڑھکر 975 روپے کا ہوگیا۔ ٹوائلٹ کلینئر 1000 ایم ایل قیمت 125 روپے بڑھکر 975 روپے کا ہوگئی۔
شو پالش اور شائنر کی قیمتوں میں بھی 20 سے 70 روپے کا مزید اضافہ کر دیا گیا ہے۔ ڈیٹول 1 لٹر پیک 223 روپے بڑھکر 1175 روپے کا ہوگیا ہے اور ڈیٹول 3 لٹرپیک 604 روپے بڑھکر 2499 روپے کا ہوگیا
مچھر مار پراکٹس 25 سے 100 روپے تک مہنگی ہوگیئں۔ 10 روپے بڑھکر مایئلو کے نرخ 70 روپے تک پہنچ گئی ہے۔