ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ،روپے کوزوردارجھٹکا

Doller,Stockexchange,IMF,Interebank
کیپشن: Doller
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:روپے کی قدر مسلسل گراوٹ کا شکار ہونے لگی، انٹربینک میں ڈالر(Dollar) کی قیمت میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز امریکی کرنسی کی قدر میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، انٹربینک میں 8 روپے 89 پیسے اضافے کے بعد ڈالر 275 روپے کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 266 روپے 11 پیسے پر بند ہوا تھا۔انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت بڑھنے سے قرضوں کے بوجھ میں 1800 ارب روپے سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔

دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں تیزی کے دوران 329 پوائنٹس کا اضافہ ہو گیا۔ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان کے ساتھ 100 انڈیکس 40 ہزار 700 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

Hifza Rajpoot

Content Writer