ویب ڈیسک:متنازع پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کی نازیبا ویڈیوز پر ان کے شوہر بلال شاہ نے خاموشی توڑ دی، ان کا کہنا ہے کہ پہلے حریم شاہ کے ساتھ نہیں تھا لیکن اب ہوں۔
یاد رہے کہ حال ہی میں متنازع ٹک ٹاکر حریم شاہ نازیبا ویڈیوز لیک ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا شکار ہیں۔ تاہم انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ مذکورہ ویڈیوز ان کی اپنی سہیلیوں صندل خٹک اور عائشہ ناز نے لیک کی ہیں۔ نازیبا ویڈیوز لیک ہونے کے بعد اب ان کے شوہر بلال شاہ کا بیان سامنے آیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ مجھے حریم نے بتایا تھا کہ وہ گزشتہ برس ان ویڈیوز کے وائرل ہونے سے قبل ہی ایف آئی اے میں شکایت درج کرواچکی ہیں لیکن ایف آئی اے نے مواد کے منظر عام پر آنے تک انتظار کرنے کا کہا تھا۔
بلال نے ایف آئی اے کے اس مؤقف پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں یہ بتایا جائے کہ یہ کس ملک کا قانون ہے جہاں قتل کی دھمکی پر کہا جاتا ہے کہ پہلے مرنے کا انتظار کرو۔انہوں نے مزید کہا کہ میں پہلے حریم کے ساتھ نہیں تھا لیکن اب ہوں اور میں نے ان ویڈیوز کے منظر عام پر آنے کے بعد اپنا آئندہ اسپین کا دورہ بھی کینسل کردیا ہے، ہم جلد پاکستان آکر مخالفین کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے۔
واضح رہے کہ حریم شاہ اکثر ہی مختلف تنازعات اور لیک ویڈیوز کی وجہ سے میڈیا کی توجہ کا مرکز بنی رہتی ہیں یہاں تک کہ ایک بار تو ٹِک ٹاکر کو سونے اور نقد رقم کی اسمگلنگ کیس میں ملوث ہونے پر ترکی میں حراست میں بھی لیا گیا تھا۔