آج بادل کہاں کہاں برسیں گے؟محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

آج بادل کہاں کہاں برسیں گے؟محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی
کیپشن: Weather Situation
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹے کے دوران صوبائی دار الحکومت لاہور سمیت صوبے کے بیشتر اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

  محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے زیادہ تر اضلاع میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ مری، گلیات سمیت خطہ پوٹھوہار، گوجرانوالہ، لاہور، جھنگ ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، ڈی جی خان، فیصل آباد، سرگودھا، میانوالی اوربھکر میں تیز ہوائیں چلیں گی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو گی۔

بدھ کے روز لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 16 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور ہوا میں نمی کا تناسب 79 فیصد رہا جبکہ جمعرات کو لاہور کا درجہ حرارت 13 سے 15 سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔