ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قیدیوں کے لئے خوشخبری،بڑی سہولت مل گئی

Big facility for the prisoners
کیپشن: Prisoner in jail
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی)کرپشن کے خاتمے کے لیے جیلوں میں جدید نظام نافذ کرنے کا فیصلہ، قیدیوں کے پنجاب بنک میں اکاؤنٹ کھولے جائیں گے۔
 تفصیلات کے مطابق جیل حکام اور پنجاب بینک کے افسران کے درمیان اہم اجلاس ہوا،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ قومی شناختی کارڈ اور پی ایم آئی ایس نمبر کی مدد سے قیدیوں کے پنجاب بنک میں اکاؤنٹ کھولے جائیں گے، آئندہ قیدیوں کے ورثا جیل کی بجائے پنجاب بنک میں قیدی کے اکاؤنٹ میں رقم جمع کراسکیں گے۔

اس رقم کو قیدی بائیو میٹرک تصدیق کے ذریعے جیل کینٹین سے خریداری اور جیل پی سی او کی ادائیگی کے لیے استعمال کر سکیں گے۔ جیل سے رہائی پر قیدی اپنے اکاؤنٹ میں موجود بقایا رقم پنجاب بنک سے وصول کر سکیں گے۔

اس سلسلے میں محکمہ جیل خانہ جات اور پنجاب بنک کے درمیان معاہدہ پر دستخط کیے گئے، آئی جی جیل خانہ جات مرزا شاہد سلیم بیگ کا کہنا ہے کہ معاہدہ کے تحت رقم کا لین دین پنجاب بنک کے پاس جانے کے باعث کرپشن کے خاتمے میں مدد ملے گی۔