سٹی 42:دو ماہ میں 59 افراد کو مختلف واقعات میں بے دردی سے قتل کر دیا گیا، سب سے زیادہ قتل کے واقعات صدر ڈویژن میں رونما ہوئے تعداد 15 رہی۔
کینٹ ڈویژن میں 12 افراد کو مختلف واقعات میں قتل کیا گیا ،ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں 11 افراد کو قتل کیا گیا ،سٹی ڈویژن میں 10 افراد ، سول لائنز میں 6 اور اقبال ٹاؤن میں 5 افراد کو قتل کیا گیا جبکہ تین افراد ڈاکوؤں کی گولیوں کا نشانہ بن کر موت کی وادی میں چلے گئے۔
اب اگر رواں ماہ کی بات کریں تو لاہوریوں پر روز بروز جرائم پیشہ افراد کی لوٹ مار میں اضافہ ہو گیا، مارچ کا پہلے دن ہی ڈاکوؤں اور چوروں نے 347 وارداتیں کر ڈالیں۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق دو عورتوں سے زیادتی اور ایک بچے کو اغوا کر لیا گیا۔اسلحہ بردار ڈاکوؤں نے چار دکانیں اور ایک گھر لوٹ لیا ۔
شاہراہ عام پر سٹریٹ کرائم کی 21 وارداتوں میں لاکھوں روپے چھین لیے گئے۔ دو موٹرسائیکلیں گن پوائنٹ پر چھین لی گئیں اور 50 چور لے اڑے۔
تین شہریوں کی مہنگی کاریں اور چار دیگر گاڑیاں چور لے گئے، شہر کے مختلف مقامات پر 257 چوری کی واردات میں شہریوں کا ایک کروڑ روپے سے زائد کا سامان لٹ گیا ۔28 فروری کو شہر میں ڈکیتی اور چوری کے 316 واقعات رونما ہوئے تھے۔