یوکرائن میں پھنسے بھارتی طلبہ کی مدد کیلئے پاکستانی سفارتخانہ سامنے آگیا

indian students in romania border
کیپشن: indian students in romania border
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک: جنگ زدہ یوکرائن میں جہاں ہزاروں بھارتی طلبا پھنسے ہوئے ہیں اور بھارتی حکومت کی جانب سے انہیں نکالنے کی فی الحال ساری کوششیں ناکام نظر آتی ہیں۔ رومانیہ کی سرحد پر پاکستانی سفارتی عملہ ان بھارتی طلبا کے مدد کے لئے سامنے آگیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق رومانیہ کی سرحد پر جب بھارتی طلبا پہنچے تو بھارتی سفارتکار انہیں تلاش کرنے کی کوشش میں خود گم ہوگئے  وار زون میں بمباری اور فائرنگ  سے خوف زدہ پریشان حال بھارتی طلبا جب وہاں پہنچے تو ان کا خیر مقدم کرنے کے لئے کوئی موجود نہ تھا جس پر پاکستانی سفارتخانے نے ان بھارتی طلبا کو اپنے پاس پناہ دی اور انہیں کھانا کھلانے کے علاوہ ان کی تمام تر ضروریات کاخیال رکھا۔ 

پاکستانی طلبا اور بھارتی طلبا کے علاوہ عالمی سفارتکاربرادری  نے پاکستانی سفارتی عملے کی انسان دوستی اور ہمدردی کو سراہا ہے اور پاکستانی سفیر نوئیل کھوکھر کو بالخصوص خراج تحسین پیش کیا ہے ۔