ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 رمضان المبارک اور موسم گرما میں لاہوریوں کیلئے لمبی لوڈ شیڈنگ کا خدشہ

load shedding in summer
کیپشن: load shedding
سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  شاہد سپرا: رمضان المبارک اور موسم گرما میں لاہوریوں کے لئے بجلی کی  لمبی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خدشات پیدا ہو گئے  ہیں ۔

 رپورٹ کے مطابق لیسکو کے 130 سے زائد الیون کے وی فیڈرز اوورلوڈ ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔شہر کے مختلف علاقوں میں الیون کے وی فیڈرز کا لوڈ 400 سے لیکر 550 امپیئرز تک جا پہنچا ہے  جس کے باعث مذکورہ لوڈ کے حامل الیون کے وی فیڈرز پر ٹرپنگ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ معمول بن جائیگی۔ 

تکنیکی ذرائع کے مطابق لیسکو نے موسم سرما میں صرف درختوں کی کٹائی کر کے سسٹم اپ گریڈیشن کا کام کیا۔جس کےباعث اب  اوولوڈڈ فیڈرز پر صارفین کو معیار کے مطابق وولٹیج کی فراہمی بھی ناممکن ہو جائیگی۔ 

میٹریل نہ ہونے کی وجہ سے صرف درختوں کی کٹائی کر کے سسٹم کو بچانے کی کوشش کی گئی ۔لیسکو کے الیون کے وی فیڈرز کی اپ گریڈیشن کا کام نہ ہونے سے صارفین کو مشکلات ہوگی 

ذرائع نے جوہر ٹاؤن، چوہنگ، عامر ٹاؤن، فتح گڑھ اور عید گاہ کے علاقوں کے فیڈر اوورلوڈ ہونے کی نشاندہی  کی ہے جبکہ رنگ محل، ٹاؤن شپ،  کاہنہ، نوانکوٹ، ماڈل ٹاؤن کے فیڈرز بھی اوورلوڈ ہو چکے ہیں ۔ تازہ ترین صورت حال کے مطابق  برکی، چوبرجی پارک، لکھوڈیر، بیدیاں روڈ پر بھی بلا تعطل فراہمی ناممکن ہو جائیگی جبکہ ستارہ کالونی، شریف پورہ، مدینہ کالونی، نیاز بیگ کے علاقوں میں بھی ٹرپنگ کے خدشات ہوں گے  اور ممکنہ طور پر جیا موسیٰ اور نشاط کالونی سمیت دیگر علاقے بھی اوورلوڈنگ کا شکار ہو جائیں گے۔