ویب ڈیسک : روس اور یوکرین کی جنگ خطرناک مرحلے تک پہنچ چکی ہے۔ اسٹیٹ آف یونین خطاب کے دوران پریشان امریکی صدر کی زبان پھسل گئی، جوبائیڈن نے یوکرائنی کی بجائے ایرانی عوام کہہ دیا۔
رپورٹ کے مطابق امریکی صدر بائیڈن نے اپنی سٹیٹ آف دی یونین تقریر کے دوران کہا ک روس نے یوکرین کے ساتھ جنگ چھیڑ کر بہت بڑی غلطی کی ہے۔ یہ کہتے ہوئے ان کی زبان پھسل گئی اور غلطی سے یوکرینیوں کو 'ایرانی لوگ' کہہ کر مخاطب کردیا۔ صدر بائیڈن نے اپنی سٹیٹ آف دی یونین تقریر کے دوران مزید روسی جارحیت کے خلاف متحدہ محاذ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ "پو تن کیف کو ٹینکوں سے گھیر سکتے ہیں، لیکن وہ کبھی بھی ایرانی عوام کے دلوں اور روحوں کو نہیں جیت سکتے۔" انہوں نے جذباتی اپیل بھی کی۔ . صدر بائیڈن کی تقریر کے دوران زبان پھسلتے ہی وہ ٹوئٹر اور دیگر سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کر رہے ہیں جس میں صدر بائیڈن لفظ 'ایرانی' کے ساتھ ٹرینڈ کر رہے ہیں۔
#SOTU: President Biden accidentally says "Iranian people" instead of "Ukrainian people." pic.twitter.com/as4zFouYbI
— Forbes (@Forbes) March 2, 2022