حسن خالد : خون سفید ہوگیا، کوٹ لکھپت کے علاقے میں گھریلو جھگڑے پر ماں نے مبینہ طور پر زہر دے کر اپنی بیٹی کو قتل کردیا۔ بیٹی کے کردار پر شک تھا ، باپ انصاف کےلئے پولیس کے پاس پہنچ گیا۔
رپورٹ کے مطابق کوٹ لکھپت کے علاقہ کی رہائشی سائرہ نامی خاتون کو اپنی سترہ سالہ بیٹی لائبہ کے کردار پر شک تھا۔ جس پر سائرہ بی بی نے اپنے شوہر آصف کی غیر موجودگی میں بیٹی کو دوائی کے بہانے زہر پلادیا۔لائبہ کو ہسپتال لے جایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکی۔واقعہ کے بعد ملزمہ سائرہ گھر سے فرار ہوگئی۔
دوسری طرف مقتولہ لائبہ کا والد انصاف کے لیے تھانہ کوٹ لکھپت پہنچ گیا۔ آصف کا کہنا ہے کہ اس کی بیویسائرہ گزشتہ کئی ماہ سے میری بیٹی سے ناخوش تھی،مارنے کی دھمکیاں بھی دیتی تھی۔ میری غیر موجودگی میں سائرہ نے میری بیٹی کو زہر دے کر مارامقتولہ لائبہ کے والد نے تھانہ کوٹ لکھپت میں درخواست جمع کروادی جس پرتھانہ کوٹ لکھپت پولیس نے مقتولہ بیٹی لائبہ کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس حکام کے مطابق قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ ناصر حسین کی بیوی سائرہ مغل اور اسکی دو بہنوں کے خلاف درج کیا گیا۔