مسلم لیگ (ن) نے بڑا فیصلہ کرلیا

 مسلم لیگ (ن) نے بڑا فیصلہ کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمراسلم) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کرلیا، لانگ مارچ سےقبل پنجاب بھر میں حکومت مخالف احتجاج کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق لانگ مارچ سے قبل پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پنجاب بھر میں حکومت مخالف مظاہرے کرنے کے حوالے سے شیڈول جاری کردیا تاہم لاہور شہر میں احتجاج کی تاریخ نہیں دی گئی، حکومت مخالف احتجاجی مظاہروں میں مہنگائی اور حکومتی نااہلیوں کو بیان کیا جائےگا۔

 شیڈول کے مطابق تین مارچ کو میانوالی، پانچ مارچ کو گوجرانوالہ اور منڈی بہاؤالدین، اٹک جبکہ چھ مارچ کو گجرات، سات مارچ کو سیالکوٹ، نارووال جبکہ دس مارچ کو ساہیوال، گیارہ مارچ کو حافظ آباد، پاکپتن، وہاڑی میں بارہ مارچ، تیرہ مارچ کو سرگودھا، خانیوال، چودہ مارچ کو خوشاب، پندرہ مارچ کو اوکاڑہ، ڈی جی خان، سترہ مارچ کو رحیم یار خان، انیس مارچ کو ملتان میں احتجاج کیا جائے گا۔

 اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز  بھی رہائی کے بعد سیاسی طور پرمتحرک ہوگئے، ذرائع ن لیگ کے مطابق لیگی قیادت نے مریم نواز اور حمزہ شہباز کو الگ الگ ٹاسک سونپ دئیے  ہیں، حمزہ شہباز پنجاب کے پارٹی کے معاملات کو دیکھیں گے جبکہ مریم نوازعوامی سطح پر پارٹی کا چہرہ ہوں گی۔  بلاول کی دعوت پر حمزہ شہباز آج اسلام آباد جائیں گے،  جہاں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز ،بلاول بھٹو کے عشائیے میں شرکت کرینگے۔

Sughra Afzal

Content Writer