ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’گروو میرا‘ کے چرچے، معروف گلوکار کی اہلیہ کے رقص کی ویڈیو وائرل

’گروو میرا‘ کے چرچے، معروف گلوکار کی اہلیہ کے رقص کی ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن6 ( پی ایس ایل) کے اب تک کے گائے گئے ترانوں میں نصیبو لال کے" گروو میرا" کو صارفین پسند کررہے ہیں، اس کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہورہا ہے اب یہ ترانہ شادی کی تقریبات میں بھی گونجنے لگا ہے، گلوکار گوہر خان کی اہلیہ کی اس گانے پر رقص کرتے ویڈیو وائرل ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کےمشہور ترانہ جو کہ گلوکارہ نصیبو لال، آئمہ بیگ اور ینگ سٹنرز نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے اس کو مزید مقبولیت ملی، سوشل میڈیا پر کچھ صارفین نے اس کوناپسند کیا جبکہ اکثریت نے اس کے پسند کرتے اس کی تعریف کی، علاوہ ازیں   نصیبو لال کی آواز میں گائے گئے ترانے کو یوٹیوب پر سب سے زیادہ لائکس ملے ہیں۔ 

 معروف گلوکار گوہر خان کی اہلیہ انعم گوہر نے اپنے بھائی کی شادی کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ گروپ کے ہمراہ پی ایس ایل کے آفیشل ترانے پر رقص کر رہی ہیں۔سوشل میڈیا صارفین پی ایس ایل ترانے کے کوریوگرافر کی صلاحیتوں کو داد دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ   پی ایس ایل 6 کا آفیشل ترانہ ریلیز ہوا تو اس وقت سے سوشل میڈیا پر بڑے بڑے ناقدین، سپر سٹار اور سیاست دانوں نے اسے کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہوا ہے لیکن حقیقت میں یہ گانا بہت مقبول ہو رہا ہے، نصیبو لال کے اس گانے نے اب تک یو ٹیوب پر تقریبا 6 لاکھ کے قریب لائکس حاصل کر لیے ہیں۔ دوسری طرف اسی گانے نے ڈس لائکس میں بھی ڈیڑھ لاکھ کے قریب سکور کیا ہے یعنی اس گانے کو پسند کرنے والے اور نا پسند کرنے والوں کی تعداد اب تک کے تمام پی ایس ایل ترانوں سے زیادہ ہے۔

اس ترانے کی ویڈیو کو فدا معین نے ڈائریکٹ کیا ہے جبکہ چھ معروف کرکٹرز بھی ترانے کی آفیشل ویڈیو میں جلوہ گر ہوئے ہیں۔ ان کھلاڑیوں میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے شاداب خان، ملتان سلطانز کے شان مسعود، لاہور قلندرز کے شاہین شاہ آفریدی، پشاور زلمی کے وہاب ریاض، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سرفراز احمد اور کراچی کنگز کے بابراعظم شامل ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer