انٹارکٹیکا میں لندن شہر جتنا برف کا ٹکڑا ٹوٹ کر علیحدہ ہوگیا

انٹارکٹیکا میں لندن شہر جتنا برف کا ٹکڑا ٹوٹ کر علیحدہ ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: انٹارکٹیکا میں برطانوی ہلی ریسرچ اسٹیشن کے قریب تقریبا لندن کے رقبے جتنا ایک بڑا برف کا ٹکڑا ٹوٹ کر علیحدہ ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی ریسرچ سینٹر کے قریب لندن شہر  جتنا برفانی تودہ ٹوٹ کر علیحدہ ہوگیا ہے۔ برنٹ آئس شیلف کے سطحی آلات کے ماہرین نے بھی اس آئس برگ کے علیحدہ ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ آئس برگ کی پیمائش 1270 مربع کلو میٹر (490 اسکوائر میل) ہے اور یہ 150 میٹر موٹی کالوِنگ نامی ’ برنٹ آئس شیلف‘ سے ٹوٹا ہے۔

آج سے  10 سال قبل سائنسدانوں نے اس مقام پر دراڑ پڑنے سے متعلق آگاہ کیا تھا اور انہیں توقع تھی کہ یہاں سے برف کا ایک بہت بڑا ٹکڑا ٹوٹ کر الگ ہوگا۔پروفیسر ڈَیم جَین فرانسس کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیمیں برسوں سے برنٹ آئس شیلف سے برف کے ٹکڑے کے ٹوٹنے کے لئے تیار تھیں اور گزشتہ برس نومبر میں یہاں ایک بڑا حصہ ٹوٹنا شروع ہو گیا تھا۔