وکلا اور صحافیوں کے لیے خوشخبری،حکومت کا بڑا اعلان

وکلا اور صحافیوں کے لیے خوشخبری،حکومت کا بڑا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: ایل ڈی اے سٹی نیا پاکستان اپارٹمنٹس منصوبے میں ترامیم کا فیصلہ، صحافیوں اور وکلا کو پہلے میں شامل کیا جائے گا  جبکہ ایل ڈی اے ترمیم کے لئے سمری وزیراعلی کو بھجوائے گا ۔

تفصیلات کے مطابق نیا پاکستان اپارٹمنٹس منصوبے میں ترامیم کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں صحافیوں اور وکلا کو پہلے میں شامل کیا جائے گا جبکہ  جمعرات کو کابینہ کی کمیٹی میں ترمیم کے لئے مسودہ پیش کیا جائے گا ۔پانچ فیصد کوٹے کو صحافیوں اور وکلا میں تقسیم کیا جائے گا۔

دونوں کیٹیگری میں کوٹہ اڑھائی اڑھائی فیصد آئے گا ۔اس سے قبل صحافیوں اور وکلا کو اپارٹمنٹس کے کوٹے میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔ کابینہ نے کوٹہ میں منظوری کے تحت پچاس فیصد نیا پاکستان اتھارٹی کو رام شہریوں کے لئے دینا ہے ۔بیس فیصد سرکاری ملازمین ، بیس فیصد ایل ڈی اے ملازمین جبکہ دس فیصد وفاقی ملازمین کو دیا گیا تھا۔ نئی ترمیم میں کابینہ فیصلہ کرے گی کس کا کوٹہ کاٹ کر پانچ فیصد ایڈجسٹ کیا جائے گا۔

Raja Sheroz Azhar

Article Writer