خواجہ آصف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 10 روز کی توسیع

خواجہ آصف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 10 روز کی توسیع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہین عتیق) احتساب عدالت نے  آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں گرفتار مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 10 روز کی توسیع کر دی۔

جیل حکام نے خواجہ آصف کو جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر احتساب عدالت میں پیش کیا، عدالت کے جج اکمل خان نے ذرائع آمدن سے زیادہ کے اثاثے بنانے کے معاملے پر سماعت کی تو عدالتی استفسار پر نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ خواجہ آصف کیخلاف ریفرنس کی تیاری کے آخری مراحل میں ہے اور جلد عدالت میں داخل کر دیا جائے گا۔ 

عدالت نے خواجہ آصف کے جوڈیشل ریمانڈ میں دس روز کی توسیع کرتے ہوئے نیب کو حکم دیا کہ خواجہ آصف کا ریفرنس جلد پیش کیا جائے، اب خواجہ آصف کو 12 مارچ کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے۔

  خواجہ آصف کی پیشی کے موقع پر  لیگی کارکن طاہر مغل خواجہ آصف کی گاڑی کے سامنے آگیا تو پولیس اہلکاروں نے تشدد کا نشانہ بنا دیا جس پر کارکنوں نے مشتعل ہو کر نعرے بازی شروع کر دی، تاہم اعلیٰ افسران نے مداخلت کرکے معاملہ رفع دفع کروا دیا۔

واضح رہے نیب نے ن لیگی رہنما خواجہ آصف کو آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں گرفتار کیا تھا، ان کی گرفتاری احسن اقبال کے گھر سے عمل میں لائی گئی تھی۔

Sughra Afzal

Content Writer