کم عمر ملزموں کیلئے تھانوں میں نئی حوالات بنیں گی

کم عمر ملزموں کیلئے تھانوں میں نئی حوالات بنیں گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

لوئر مال (علی ساہی) کم عمر بچوں کو تھانوں میں علیحدہ حوالات میں رکھنے کا فیصلہ،جن تھانوں میں 2 حوالات موجود ہیں وہاں ایک کم عمر بچوں کے لئے مختص جبکہ باقی تھانوں میں نئی حوالات تعمیر کی جائیں گی، آئی جی پنجاب نے فنڈزکی ڈیمانڈ کے لئے مراسلہ جاری کر دیا۔

لاہور سمیت پنجاب بھر کے تھانوں میں اب کم عمر بچے اب دیگر ملزمان کیساتھ حوالات میں بند نہیں ہونگے، آئی جی پنجاب انعام غنی نے سی سی پی او لاہور سمیت پنجاب کے تمام آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو حکم جاری کر دیا۔

اے آئی جی ڈویلپمنٹ نے پنجاب کے تمام افسران سے بچوں کے لیے بنائے جانے والی حوالاتوں کا اخراجات کی تفصیلات مانگ لی ہیں، جب تک بچوں کی نئی حوالاتیں نہیں بن جاتیں، بچوں کو علیحدہ کمروں میں رکھا جائے گا، اس سے پہلے تھانوں میں بچے دیگر ملزمان کیساتھ حوالات میں بند ہوتے ہیں ۔

دوسری جانب جیل حکام نے مخیر حضرات کے تعاون سے موسم گرما کیلئے پنکھے، واٹر کولر اور دیگر ضروری اشیاء لگوانے کا فیصلہ کر لیا۔ حکومتی احکامات کے بعد جیل حکام نے جیلوں میں 30 ہزار نئے پنکھے، وائرنگ تبدیلی اور وولٹیج بہتر بنانے کیلئے دیگر اشیاء کیلئے 50 کروڑ کی سمری بھجوائی تھی جو فائلوں کا حصہ بن گئی۔

جیل حکام کا کہنا ہےکہ جیلوں میں کبھی بھی حکومت کی جانب سے پنکھے فراہم نہیں کیے گئے بلکہ مخیر حضرات خراب پنکھے تبدیل کروا کر نئے پنکھوں کی تنصیب کرواتے ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer