(سٹی42) بالی ووڈ انڈسٹری کے سپر ہٹ میگا سٹار سلمان خان ان دنوں افسردہ ہیں کیونکہ ان کی نئی آنے والی ایکشن سے بھرپور فلم ’ ٹائیگر3‘ کی شوٹنگ موخر ہوچکی ہے، اس حوالے سے تاحال اداکار کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا، اس فلم میں ان کے ہمراہ کترینہ کیف شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ فلم نگری کے معروف سٹار سلمان خان کانام کسی تعریف کا محتاج نہیں، متعدد کامیان فلموں میں کمال اداکاری اور مشہور ڈائیلاگ آج بھی مداح سنتے اور ان کی نقل کرتے نظر آتے ہیں، بالی ووڈ کے سپرسٹار ،دبنگ کے سلطان اداکار سلمان خان کے چاہنے والے تقریباً پوری دنیا میں موجود ہیں جو سلمان خان کی فلموں، تصاویر اور ویڈیوز کا بے چینی کے ساتھ انتظار کرتے ہیں۔ان کی نئی آنے والی فلم’ ٹائیگر3‘ کی شوٹنگ موخر ہوچکی ہے، کورونا وائرس کے پے درپے وار دنیا بھر میں جاری ہیں، مہلک وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر فلم کی شوٹنگ کو روکا گیا۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق ان کی نئی فلم کی شوٹنگ یواے ای میں رواں ماہ شروع ہونا تھی لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے اس کو روکنا پڑا، فلم ڈائریکٹر اور دیگر عملے کی جانب سے فیصلہ کیاگیا کہ اب شوٹنگ ترکی کے شہر استنبول میں ہوگی۔ایکشن سے بھرپوراس فلم میں اداکار سلمان خان کے ساتھ ہیروئن کا کردار اداکرنے کے لئےکترینہ کیف کو کاسٹ کیاگیا، جبکہ ’ ٹائیگر3‘ میں ولن کا کردار عمران ہاشمی ادا کریں گے۔ ایکشن سے بھرپور اس فلم کا بجٹ350 کروڑ رکھا گیا ہے۔ شوٹنگ ستمبر میں مکمل کرلی جائے گی۔