ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ایس ایل 6 میں کھلاڑیوں پر کورونا کا حملہ،بورڈنے اہم فیصلہ کرلیا

پی ایس ایل 6 میں کھلاڑیوں پر کورونا کا حملہ،بورڈنے اہم فیصلہ کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شہباز)پی ایس ایل سکس میں کراچی واقعہ کے بعد بورڈ حکام متحرک، بورڈ انتظامیہ نے ٹیموں کی متواتر کورونا وائرس ٹیسٹنگ کرانے کا فیصلہ کرلیا.

تفصیلات کے مطابق بورڈ انتظامیہ نے ٹیموں کی متواتر کورونا وائرس ٹیسٹنگ کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ٹیموں میں شامل تمام کھلاڑیوں اور سپورٹنگ سٹاف کے ہر چار دن بعد کورونا ٹیسٹ ہوں گے۔ کورونا وائرس ٹیسٹنگ کا سلسلہ ٹورنامنٹ کے اختتام تک جاری رہے گا۔ آسٹریلوی کھلاڑی فواد احمد کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے باعث میچ ملتوی کیا گیا تھا۔

اسلام آباد یونایئٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان گذشتہ روز ہونے والا میچ ملتوی ہوا۔ پی ایس ایل سکس میں کل بارہواں میچ کھیلا جانا تھا، اب یہ میچ آج کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ  اسلام آبادیونائیٹڈ کے ایک غیر ملکی کھلاڑی فواد احمد  کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھاجس پر کھلاڑی کو سکواڈ سے الگ کرکے قرنطینہ کردیاگیااور تمام ارکان کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ لئے جارہے ہیں۔

علاوہ ازیں   کراچی کے بعد لاہورمیں بھی پچاس فی صدشائقین میچز دیکھ سکیں گے۔ لاہور کے میچز میں تماشائیوں کی تعداد بڑھانے کا باضابطہ اعلان ایک دو روز میں کیاجائے گا۔ این سی اوسی نے لیگ میچز میں 50 فیصد تک تماشائیوں کی تعداد بڑھانے کی اجازت دی تھی۔پلے آف مرحلےکے تین اور فائنل میچ کے لئے سو فیصد تماشائیوں کوسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کی اجازت ہوگی۔

کراچی میں تماشائیوں کی تعداد گزشتہ ہفتے بڑھانے کا اعلان کیا گیاتھا۔پلے آف اور فائنل میچز کے تماشائیوں کی تعداد کا فیصلہ آئندہ ہفتے ہو گا۔لاہور میں پی ایس ایل کے میچز کا آغاز 10 مارچ سے ہو گا۔ شہر میں مجموعی طور پر 14 میچز کھیلے جائیں گے۔لیگ میچز کے آن لائن ٹکٹوں کی سیل پی سی بی کے اعلان کے بعد چار سے پانچ روزمیں شرو ع ہو گی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer