بہار کی آمد کیساتھ موسم میں تبدیلی،محکمہ موسمیات نے نوید سنادی

بہار کی آمد کیساتھ موسم میں تبدیلی،محکمہ موسمیات نے نوید سنادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن خالد/کومل اسلم)صبح و شام ہلکی سردی دوپہر میں سورج کی آب و تاب، بہار نے لاہور کا موسم خوشگوار بنادیا،موسموں کا بادشاہ موسم بہارشروع ہونے سے درختوں پرکونپلیں کھلنے لگی ہلکی ٹھنڈی ہوائیں بھی برقرار ،شہر کا  کم سے کم درجہ حرارت 12 اور زیادہ سے زیادہ 28 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کا موسم بہار کی آمد کے ساتھ ہی خوشگوار ہوگیا ہے، موسم میں علی الصبح ہلکی سردی کا احساس موجود ہوا اور پھر سورج چمک اٹھا، سورج کے آب و تاب سے درجہ حرارت میں اضافہ ہوگیا ہے،دن بھر سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا،آئندہ 24گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہے گا، محکمہ موسمیات مطابق آج کم سے کم درجہ حرارت 12 اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق باغوں کے شہر میں ہلکی گرمی کے ساتھ سرد ہوائیں چلنے لگی ہیں، موسم بہار بھی شروع ہوگیا ہے، فضائی آلودگی کے باعث لاہورکا ائیر کوالٹی انڈیکس 154 تک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد میں موسم خشک رہنے کی پیش گوئی کی گئی جبکہ  پنجاب کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہے گا، شام یا رات میں دیر ، چترال، سوات اور کو ہستان میں ہلکی بارش کی توقع ہے،خیبرپختونخوا،سندھ  اوربلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا، محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ گلگت بلتستان میں شام یا رات میں ہلکی بارش کی توقع ہے۔

گزشتہ روزمحکمہ موسمیات نے لاہور میں موسم آئندہ ہفتے گرم اور خشک رہنے کی پیش گوئی کی گئی،دن اور رات کے اوقات میں درجہ حرارت بڑھنے سے گرمی کا احساس بڑھ گیا۔محکمہ موسمیات کا کہناتھا کہ مارچ کے مہینے میں بارشوں کے امکانات ہیں اگر بارشیں ہوجاتی ہیں تو موسم میں بہتری آئے گی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer