ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملازمت کیلئے بیرون ملک جانے والوں کے لئے نئی مشکل  

ملازمت کیلئے بیرون ملک جانے والوں کے لئے نئی مشکل  
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پروٹیکٹر رجسٹریشن کے بغیر ورکنگ ویزوں پر سفر کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ جس کے مطابق پروٹیکٹر کے بغیر متعلقہ مسافروں کو اوکے ٹو بورڈ کی اجازت نہیں دی جائے گی۔یہ احکامات سول ایوی ایشن اتھارٹی کے شعبہ ائیر ٹرانسپورٹ کی جانب سے ایئر لائنز کو جاری کئے گئے ہیں
 تفصیلات کے مطابق بورڈ آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائنمنٹ کو ملنے والی شکایات پر یہ احکامات جاری کئے گئے ہیں جس سے پروٹیکٹر رجسٹریشن سے لاعلم مسافروں کے باعث پروازوں کی تاخیر کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے کیونکہ پروٹیکٹر نہ ہونے کے باعث مسافر اپنی پروازیں مس کر رہے ہیں۔حکم نامے میں ائیر لائنز ٹکٹ جاری کرتے وقت ورکنگ ویزا کے ساتھ پروٹیکٹر رجسٹریشن طلب کرنے کا کہا گیا ہے۔
دوسری جانب ایئربلیو نے اندرون ملک خصوصی کرائے متعارف کروا ئے تھے اب لاہور اور کراچی کے درمیان روزانہ 2 پروازیں آپریٹ کی جائیں گی،تمام مسافروں کو کرایوں پر خصوصی رعایت ملے گی.
ایئربلیو انتظامیہ کے مطابق مسافروں کو بہتر سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے کرایہ ناموں میں کمی کی گئی ، 15 کلو سامان لے جانے کی رعایت کے ساتھ یک طرفہ کرایہ7ہزار 5سو روپے مقرر کیا گیا تھا جبکہ، 35 کلو سامان کیساتھ یک طرفہ کرایہ رعایت کے بعد صرف 8 ہزار 27 روپے، 40 کلو سامان کے ساتھ یک طرفہ کرایہ صرف 9 ہزار 77 روپے کردیا گیا ۔نئے کرایوں کا اطلاق فوری طور پر نافذ ہوگا، اندرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کے لیے خصوصی کرائے متعارف کروائے گئے تھے۔