(حافظ شہباز علی) پی ایس ایل فائیو میں نو روز کے وقفے کے بعد لاہور میں پھر میدان لگے گا، دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈیٹرز اور لاہور قلندرز ٹکرائیں گے، دونوں کپتان جیت کےلئے پرعزم ہیں۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کوئٹہ گلیڈیٹرز نے بھرپور پریکٹس سیشن کیا، کھلاڑیوں نے فٹبال کھیلا، کیچ پریکٹس کی جبکہ بیٹنگ اور باؤلنگ کی مشقیں بھی کیں۔ کوئٹہ کے کپتان سرفرازاحمد نے شیڈول کو مشکل قرار دیتے ہوئے کہا کہ عمر اکمل کی کمی اعظم خان نے پوری کی، لاہور قلندرز کو ہرگز آسان نہیں لیں گے۔ دوسری جانب لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر کا کہنا ہے کہ ناکامیوں کے باوجود حوصلے بلند ہیں، خامیوں پر قابو پا کر جیت کاجذبہ لیے میدان میں اتریں گے۔ کوئٹہ گلیڈیٹرز اور لاہور قلندرز کے درمیان ٹاکرا منگل کی شام سات بجے شروع ہو گا۔