( راؤ دلشاد حسین ) ایم سی ایل ریگولیشن افسران کی دوڑیں لگ گئیں، تاجروں اور ایم سی ایل اہلکاروں کے مابین مزاحمت کے باوجود تین ٹرک سامان قبضے میں لے لیا گیا۔
کمشنر لاہور و ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کیپٹن ریٹائرسیف انجم کے نوٹس پر میٹروپولیٹن کارپوریشن کے اسپیشل سکواڈ کا انارکلی بازار میں تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا تو سکواڈ کو تاجروں کی طرف سے مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ایم سی ایل اہلکاروں اور تاجروں کے مابین تلخ کلامی اور ہاتھا پائی بھی ہوئی۔
ایم او ریگولیشن ون زبیر نے اینٹی انکروچمنٹ مہم کو لیڈ کرتے ہوئے آپریشن کے دوران کاؤنٹرز، ریڑھیاں، اسٹینڈز، پھٹے، بینج، کرسیاں اور سٹولز قبضے میں لیا گیا۔ وینڈرز کا سڑک پر لگایا گیا گارمنٹس کا سامان بھی دھر لیا گیا۔ اینٹی انکروچمنٹ آپریشن کے دوران تین ٹرک سامان قبضے میں لیکر سٹور منتقل کردیا گیا۔
ایم او ریگولیشن زبیر وٹو نے اینٹی انکروچمنٹ اسپیشل سکواڈ کو موقع پر موجود رہنے کی ہدایت کردی۔ زبیر وٹو کا کہنا تھا کہ پرانی انار کلی اور نیو انار کلی میں انفورسمنٹ اہلکار مستقل ڈیوٹی پر مامور رہیں گے۔