(علی اکبر) وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے لاہور ہائی کورٹ بار، ڈویژنل بار، ڈسٹرکٹ بار اور تحصیل بار ایسوسی ایشنز کو گرانٹ ان ایڈ دینے کا فیصلہ کرلیا، بارایسوسی ایشنز کو گرانٹ ان ایڈ کے اجراء کی منظوری بھی دے دی گئی۔
وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدار نے کہا ہے کہ بارایسوسی ایشنز کےعہدیداروں کا کنونشن رواں ماہ لاہور میں ہوگا، جس میں وکلاء برادری کی فلاح وبہبود کیلئے پیکیج کا اعلان کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ وکلاء برادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے اور وکلاء برادری کی فلاح و بہبود کیلئے ہرممکن اقدام کریں گے۔
وزیراعلی پنجاب نے مزید کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے وکلاء برادری کے مسائل کو یکسر فراموش کئے رکھا اورصرف ذاتی مفادات کا تحفظ کیا جبکہ تحریک انصاف کی حکومت معاشرے کے ہرطبقے کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کررہی ہے۔