ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

زیرزمین پانی استعمال کرنیوالےصارفین کی موجیں ختم

زیرزمین پانی استعمال کرنیوالےصارفین کی موجیں ختم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہزاد خان)ملکی معیست کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے آئے روز نئی پالیسیاں اپنائی جارہی ہیں،اب شہر کےگھریلو ،کمرشل اور صنعتی صارفین کو بھاری جرمانے کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔

تفصیلات کے مطابق وائس چیرمین واسا شیخ امتیاز محمود کی صدر لاہور چیمبر عرفان اقبال شیخ کے ہمراہ پریس کانفرنس ہوئی،وائس چیئرمین واسا شیخ امتیاز حسین نے کہا کہ زیرزمین سے پانی نکالنے والے صارفین واسا میں رجسٹریشن کرانے کے پابند ہیں،زیر زمین پانی نکالنے والے گھریلو ،کمرشل اور صنعتی صارفین واسا کو بل اداکرنے کے پابند ہونگے۔

وائس چیرمین واسا شیخ امتیاز محمود ،صدر لاہور چیمبر عرفان اقبال شیخ،صدر کٹار بند انڈسٹریل ایریا محمود غزنوی،امجد علی جاوا اور ایگزیکٹیو کمیٹی ممبران لاہور چیمبر پریس کانفرنس میں شریک ہوئے،صدر لاہور چیمبر عرفان اقبال شیخ نے کہا کہ واسا ٹیرف تمام شہروں کی صنعتوں کے لئے یکساں ہونا چاہیےاور سیوریج اور پینے کے صاف پانی کی لائنیز کی اپ گریڈئشن کی اشد ضرورت ہے۔

وائس چیئرمین واسا شیخ امتیاز محمود کا کہناتھا کہ لاہور میں زیرمین پانی کی سطح تیزی سے نیچے جارہی ہے،اس لئے پانی کےذخائز کو محفوظ بنانے اور پانی کا استعمال کم کرنے کی ضروورت ہے، شیخ امتیاز محمودکا مزید کہنا تھا کہ پرایئویٹ ہاؤسنگ سوسائٹیز،کمرشل پراپرٹیز،فیکٹریوں میں ایسے صارفین جو ٹیوب ویل یا موٹر سے پانی نکالتے ہیں ان پر واسا میں رجسٹریشن لازم ہے بصورت دیگر بھاری جرمانے کے بعد ریگولیٹ کیا جائے گا۔

دوسری جانب واسا نےشہر لاہور کو8 سیوریج ڈسٹرکٹ میں تبدیل کرکے 11ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ لگانے کا بھی منصوبہ کیاہے، نکاسی آب کی بڑھتی ہوئی سنگین صورتحال سے نمٹنے کے لئے 8 سیوریج ڈسٹرکٹ میں تبدیل کرنے کی تجویز دی گئی، ساؤتھ، ساؤتھ ایسٹ، بیدیاں، برکی، نارتھ ایسٹ، واہگہ، ایسٹ منہالہ اور ساؤتھ ایسٹ ہڈیارہ ڈسٹرکٹ تجویز کیے گئے ہیں۔

علاوہ ازیں لاہور ہائیکورٹ نے زیر زمین پانی کے تحفظ کےلئے بیان حلفی کے باوجود واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ نہ لگانے والی فیکٹریوں کو سیل کرنے کا حکم دے دیاگیا ہے۔
 
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer