ڈی پورٹ ہو کر پاکستان آنیوالوں کی بڑی پریشانی ختم

ڈی پورٹ ہو کر پاکستان آنیوالوں کی بڑی پریشانی ختم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہین عتیق)بیرون ملک سے ڈی پورٹ ہو کر پاکستان آنے والے افراد کو اب ایئرپورٹ سے گرفتار نہیں کیا جائےگا۔

تفصیلات کے مطابق ایسے افراد جو بیرون ممالک سے ڈی پورٹ ہوکر پاکستان آتے تھے ان کو گرفتار کرسپیشل جج سینٹرل لاہور کی عدالت میں پیش کیا جاتا تھا،بیرون ممالک سے ڈی پورٹ ہوکر آنے والا پہلے ہی پریشان ہوتا ہے، جیسے ہی ائیرپورٹ پہنچتا ہےتو سیکورٹی ادارے اس کو حراست میں لے لیتے ہیں۔

بیرون ملک سے ڈی پورٹ ہوکر پاکستان آنے والے افراد کو لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کرکےان کو جیل بھجوانے کا سلسلہ کافی عرصے سے جاری تھا،بیرون ملک سے آنا والے کو ڈی پورٹ کیوں کیا گیا؟اس کے ساتھ ایسا کیا واقعہ ہوا جس کی بنا پر اس کو ملک سے نکالاکیا؟گرفتاری نہیں بلکہ سب کی پہلے انکوئری ہوگی۔

ڈائریکٹرایف آئی اے نے پریشانی کو مدنظررکھتے ہوے احکامات جاری کیے کہ ڈی پورٹ آنے والے افراد کوگرفتار نہیں کیا جاے گا بلکہ ان کے بیانات پران کو بھجوانےوالے ایجنٹ کے خلاف فوری کارروائی کی جاے گی اس اقدام کووکلا نے سراہاہے،ڈائریکٹرکےاحکامات پرعمل درآمدشروع ہوگیاہے۔

ذرائع کا کہناتھا کہ  ڈی پورٹ ہو کر آنے والا پہلے پریشان ہوتاتھا اوپرسے ایف آئی ان کو عدالتوں میں پیش کرکے جرمانے کرانے یا جیل بھجواتی تھی جس سے سخت پریشانی کاسامنا کرنا پڑتاتھا،ایسے معاملات کو حل کرنے میں کافی وقت اور پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا تھا،اب یہ پریشانی ختم کردی گئی،ایف آئی اے  نےایسے افراد کو گرفتار کرنے سے منع کردیا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer