ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پٹواریوں کیخلاف کارروائی کافیصلہ

پٹواریوں کیخلاف کارروائی کافیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رضوان نقوی) نیاز بیگ پٹوارخانہ میں ریکارڈ غائب کرنیوالے پٹواریوں کی دوبارہ تعیناتی کا معاملہ,طلبی کے باوجود ریکارڈ غائب کرنے والے پٹواری اینٹی کرپشن میں پیش نہ ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق  اینٹی کرپشن لاہور ریجن نے چار سال قبل نیاز بیگ پٹوار خانہ کا ریکارڈ غائب کرنے کی ایف آئی آر میں نامزد پٹواریوں کی دوبارہ اسی پٹوار سرکل میں تعیناتی کے معاملہ کی انکوائری شروع کرکے پٹواریوں کوستائیس فروری کو طلب کیا تھا۔

پٹواری خالد حسین اور مقبول احمد طلبی کے باوجود اینٹی کرپشن میں پیش نہیں ہوئے ہیں، اینٹی کرپشن لاہور ریجن اے نے اے ڈی سی آر سے بھی تفصیلات طلب کی تھیں، پٹواری محمد خالد حسین پر موضع نیاز بیگ میں 9 جلدیں جبکہ پٹواری مقبول احمد پر موضع نیاز بیگ میں 10 جلدیں غائب کرنے کا الزام تھا۔

ذرائع کا کہناتھا کہ پٹواری محمد خالد حسین اور پٹواری مقبول احمد  پرجلدیں غائب کرنے کا الزام لگنے پرسابق اے ڈی سی آر عرفان نواز میمن کے حکم پر 2016 میں ایف آئی آردرج کی گئی تاہم ان کے تبادلے کے بعد معاملہ رفع دفع ہوگیا،دوبارہ معاملے کی نوعیت کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کو طلب کیا گیا تھا۔

ذرائع کا مزید کہناتھا کہ  ریکارڈ غائب کرنے والے پٹواریوں کو طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پراینٹی کرپشن نے کارروائی کا عندیہ دے دیا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer