میٹروپولیٹن کارپوریشن کا غیر قانونی تعمیرات کیخلاف آپریشن کیلئے شیڈول جاری

میٹروپولیٹن کارپوریشن کا غیر قانونی تعمیرات کیخلاف آپریشن کیلئے شیڈول جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: میٹروپولیٹن کارپوریشن کے شعبہ پلاننگ نے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کمر کس لی، چار مارچ سے شہر بھر میں ایم سی ایل کنٹرولڈ ایریاز می‌ غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کے لیے شیڈول جاری کردیا گیا جبکہ پولیس کی مدد بھی طلب کرلی گئی۔

تفصیلات کے مطابق میٹروپولیٹن کارپوریشن کے شعبہ پلاننگ نے رواں ماہ میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کے لیے شیڈول جاری کردیا ہے، چار مارچ سے 30 مارچ تک غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کا شیڈول جاری کیا گیا ہے۔

  شیڈول  کے مطابق چار مارچ سے چھے مارچ تک واہگہ زون کے کنٹرولڈ ایریا میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن ہوگا، سات مارچ سے نو مارچ تک داتا گنج بخش زون کے کنٹرولڈ ایریاز میں آپریشن ہوگا اور دس مارچ سے تیرہ مارچ تک سمن آباد زون کے علاقوں میں غیر قانونی تعمیرات خلاف کریک ڈاؤن ہوگا۔

چودہ مارچ سے سولہ مارچ تک شالامار زون جبکہ  سولہ مارچ سے اٹھارہ مارچ تک عزیز بھٹی زون غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن ہوگا اور انیس مارچ سے تیس مارچ تک علامہ اقبال زون اور چوبیس مارچ سے چھبیس مارچ تک نشتر زون کے علاقوں میں غیر قانونی تعمیرات نشانے پر ہوں گی۔

چھبیس مارچ سے اٹھائیس مارچ تک گلبرگ زون، اٹھائیس مارچ سے انتیس مارچ تک راوی زون جبکہ تیس مارچ کو غیرقانونی تعمیرات کے خلاف جنرل آپریشن کلین اپ ہوگا اور ایم او پلاننگ ون رانا نوید اختر نے رواں ماہ غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کے لیے شیڈول متعلقہ زونز اورچیف کارپوریشن آفیسر ایم سی ایل کو ارسال کردیا۔

ایم او پلاننگ ون کے مطابق غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بڑھتی ہوئی شکایات کے باعث رواں ماہ بھی شیڈول کے مطابق آپریشن ہوگا اور گزشتہ ماہ میں ادھورے ٹارگٹ کو پورا کرنے کے لیے شیڈول کے مطابق آپریشن ہوگا۔

Shazia Bashir

Content Writer