پاکستانی گرلز مشن ورلڈ کپ میں فیل

پاکستانی گرلز مشن ورلڈ کپ میں فیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: آسٹریلیا میں جاری خواتین کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم بھی شریک ہے۔پاکستانی گرلز مشن ورلڈ کپ میں فیل،ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہوگئیں، گروپ بی کے 15ویں میچ میں پاکستان کو جنوبی افریقا نے 17 رنز سے شکست دیدی۔


جنوبی افریقا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 136 رنز بنائے۔پروٹیز کپتان ڈی وین نیکرک 3 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئیں جب کہ  لاؤرا ولرواڈٹ 53 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہیں جب کہ میریزینے کیپ نے 31 رنز اسکور کیے۔ پاکستان کی جانب سے ڈیانا بیگ نے 2 جب کہ انم امین، ایمن انور، عروبہ اور ندا داڑ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

جنوبی افریقا کی جانب سے دیئے گئے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم زیادہ اچھی کارکردگی نہ دکھا سکی۔ پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز  بلے باز منیبہ علی اور جویریہ خان کی جانب سے کیا گیا جو کہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکیں، پاکستان کی  پہلی وکٹ 18 رنز پر گری جس کے بعد ایک کے بعد ایک کھلاڑی آؤٹ ہوتا چلا گیا۔ جنوبی افریقا کے خلاف کھیلے جانے والے میچ میں پاکستانی بلے بازوں میں عالیہ ریاض 39 رنز جب کہ جوریہ خان 31 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔


پاکستانی ٹیم ہدف کے تعاقب اچھی کارکردگی نہ دکھا سکی اور 20 اوورز میں ٹیم 5کھلاڑیوں کے نقصان سے 119 رنز ہی بنا سکی۔ جنوبی افریقا کی جانب سے نانکولولیکو ملابا، شبنم اسماعیل اور  ڈی وین نیکرک نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

خیال رہے کہ ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں گروپ بی کے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دی تھی۔ جنوبی افریقا کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر گروپ بی میں اپنے پہلے دو میچوں میں انگلینڈ اور تھائی لینڈ کو شکست دے کر پہلے نمبر پر براجمان ہے جب کہ پاکستان کو شکست دینے کے بعد اب ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer