شہر میں کچرے کے ڈھیر، صفائی عملے کی ہفتہ وار چھٹی منسوخ

شہر میں کچرے کے ڈھیر، صفائی عملے کی ہفتہ وار چھٹی منسوخ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( در نایاب ) ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی خالد نذیر کی ہدایت پر لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے تمام افسران و عملے کی اتوار کی چھٹی منسوخ کردی گئی۔

ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا شہر میں زیرو ویسٹ آپریشن جاری ہے۔ ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی کا کہنا ہے کہ شہر صاف کرنے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ خالد نذیر کا کہنا ہے کہ ورکرز کی ہڑتال کے دوران شہر میں کوڑے کے ڈھیر لگ گئے تھے۔ ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی اور جی ایم آپریشنز خود صفائی آپریشنز کی نگرانی کر رہے ہیں۔

ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی جمیل خاور کا کہنا ہے کہ شہر میں موجود کوڑے کو اٹھانے اور لینڈ فل سائٹ تک پہنچانے میں 3 سے 4 دن درکار ہیں۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ صفائی آپریشن کے دوران صفائی عملہ کا ساتھ دیں۔ ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی کا کہنا ہے کہ تمام سٹاف اور سینیٹری ورکرز فیلڈ میں موجود ہیں۔

شہر میں زیرو ویسٹ ہونے تک ایل ڈبلیو ایم سی، ترک کمپنی البیراک اور اوز پاک کی مشینری صفائی آپریشن میں مصروف رہے گی۔