(یاور ذوالفقار) سکینڈل کوئین اداکارہ میرا کے خلاف نکاح پر نکاح کیس کی سماعت، عدالت نے میرا کے خلاف فوجداری مقدمہ کی کارروائی تا حکم ثانی روک دی۔
تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ عظمت اللہ اعوان نے عتیق الرحمان کی درخواست پر سماعت کی، درخواستگزاروکیل نے موقف اختیارکیا کہ فیملی عدالت اداکارہ میرا کو پہلے ہی عتیق الرحمان کی بیوی قرار دے چکی ہے۔ ادکارہ میرا نے کیپٹن نوید کیساتھ نکاح پہ نکاح کیا، درخواستگزار وکیل نے استدعا کی کہ عدالت میرا کیخلاف فوجداری ایکٹ کی کارروائی کا حکم دے، جبکہ دوسری جانب اداکارہ میرا کے وکیل نے کہا کہ کیس سیشن عدالت میں چل رہا ہے۔
لہذا فوجداری ایکٹ کے تحت درخواست کو مسترد کیا جائے، عدالت نے دلائل سننے کے بعد کیس ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور عدنان طارق کے پاس زیرسماعت ہونےکے باعث فوجداری مقدمہ کی کارروائی تاحکم ثانی روک دی۔