ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ پنجاب نے ٹریفک نظام کو موثر بنانے کی ٹھان لی

وزیراعلیٰ پنجاب نے ٹریفک نظام کو موثر بنانے کی ٹھان لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( علی اکبر ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزادر ٹریفک نظام میں بہتری کیلئے سرگرم ہو گئے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے آئی جی اور متعلقہ افسران کو موثر ٹریفک منیجمنٹ سسٹم بنانے کی ہدایت کر دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزادر نے لاہور سمیت صوبہ بھر میں ٹریفک کے نظام کو موثر بنانے کی ٹھان لی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ کی جانب سے آئی جی پنجاب اور دیگر متعلقہ حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ ہفتہ اور اتوار کو لاہور کے داخلی اور خارجی راستوں میں ٹریفک کی روانگی کو یقینی بنانا جائے۔

شہریوں کو روز روز ٹریفک بلاک ہونے سے بچانے کیلئے موثر ٹریفک منیجمنٹ سسٹم بنانا جائے۔ اس سلسلے میں ٹریفک کی روانی میں روکاٹ بنانے والی تجاوزات اور دیگر رکاوٹوں کے خلاف بھی آپریشن کو یقینی بنانا جائے۔