حکومت نے مریضوں کو بھی نہ بخشا، مہنگائی بم گرا دیا

حکومت نے مریضوں کو بھی نہ بخشا، مہنگائی بم گرا دیا
کیپشن: City42 - Hospitals, Test rates
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) پنجاب حکومت نے مریضوں پر مہنگائی بم گرا دیا، سرکاری ہسپتالوں میں ٹیسٹوں کی فیسوں میں اضافہ کردیا گیا، بعض ٹیسٹوں کے ریٹس نجی ہسپتالوں سے بھی زیادہ ہوگئے ہیں۔

محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے میڈیکل ٹیسٹوں کے نئے ریٹس نافذ کردیئے اور ہسپتالوں کی انتظامیہ کو نئے ریٹس چارج کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں، انجیو گرافی کے ریٹس  25 ہزار 200  سے لیکر 45 ہزار اور  ایم آر آئی  کے4 ہزار 500 سے 9 ہزار روپے کرد یئے گئے۔

جنرل سرجری کو 5 کیٹگریز میں تقسیم کر دیاگیا، عام مریضوں کیلئے 3 ہزار سے 20 ہزار روپے، پرائیویٹ کمرہ لینے والوں کیلئے 15 ہزار سے 60 ہزار روپے مقرر کیے گئے۔ الیکٹرو فیزالوجی 2500 سے 90 ہزار روپے میں ہوگی۔

نیورو سرجری کے حوالے سے 4 کیٹگریز بنائی گئی ہیں، نیورو سرجری میں 25 ہزار سے ڈیڑھ لاکھ تک کا آپریشن ہوگا، پرائیویٹ مریض کیلئے 50 ہزار سے ساڑھے 3 لاکھ روپے مقرر کیے گئے ہیں جبکہ اے سی کمرے کے7 ہزار اور بغیر اے سی کے 2500 روپے لیے جائیں گے، پرائیویٹ روم میں کنسلٹنٹ کی فیس 2 ہزار روپے ہر وزٹ کی ہوگی۔

Sughra Afzal

Content Writer