نئے پاکستان میں بھی پنجاب کے تھانوں کی قسمت نہ بدلی

نئے پاکستان میں بھی پنجاب کے تھانوں کی قسمت نہ بدلی
کیپشن: City42- Police Station
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی ) لاہور سمیت پنجاب بھر کے 73 تھانوں کی قسمت اس سال بھی نہ بدل سکی۔ ہزاروں پولیس اہلکاروں کو ایک سال مزید خستہ حال دیواروں اور ٹپکتی چھتوں کے نیچے ہی زندگیوں کو خطرے میں ڈال کر نوکری کرنا پڑے گی۔

محکمہ خزانہ نے زیر تعمیر 73 تھانوں کی تکمیل کے لیے2 ارب 40 کروڑ سے زائد کے فنڈز دینے سے انکار کردیا۔ نیا پاکستان بن گیا لیکن تھانوں کی قسمت نہ بدل سکی۔رواں مالی سال میں پولیس کی جانب سے مانگے گئے فنڈز میں سے ایک ارب روپے کے فنڈزجاری کیے گئے جبکہ باقی 2ارب 40 کروڑکی رقم تاحال جاری نہیں کی جاسکی۔

پنجاب پولیس نے فنڈز کیلئے کئی بار مراسلے بھجوائے لیکن اس کے باوجود فنڈزجاری نہیں کیے جاسکے۔ کل 101 تھانوں کا منصوبہ تھا، جس میں 29 تھانے مکمل کرلیے گئے ہیں ، 101 تھانوں کیلئے 7 ارب سے زائد فنڈزمختص کیے گئے تھے، جن میں سے ساڑھے 4 ارب سے زائد کے فنڈز جاری کیے جاچکے ہیں اور باقی فنڈز سے رواں سال میں 73 تھانوں کی تکمیل ہونا تھی، جو اب اگلے سال ہی ممکن ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer