ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری سکولوں میں طلبا کو مفت دی جانیوالی کتابیں کم پڑگئیں، والدین پریشان

سرکاری سکولوں میں طلبا کو مفت دی جانیوالی کتابیں کم پڑگئیں، والدین پریشان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) نیا تعلیمی سال شروع ہوتے ہی لاہور کے سرکاری سکولوں میں بچوں کو دی جانے والی مفت کتابیں کم پڑ گئیں، چھٹی اور نویں کی کمپیوٹر سائنس اور آٹھویں جماعت کی اُردو اور عربی کی کتاب شارٹ، ایجوکیشن اتھارٹی نے کمی پوری کرنے کیلئے مزید 50 ہزارکتابوں کی ڈیمانڈ کر دی۔

لاہور کے سرکاری سکولوں میں بچوں کو مفت دی جانے والی کتابیں کم پڑ گئیں۔ ذرائع کے مطابق کتابیں شارٹ ہونے سے بچوں کو پورا کورس نہیں مل سکا جس کی وجہ سے بچے اور والدین شدید پریشان ہیں۔ سکولوں میں آٹھویں جماعت کی اُردو اور عربی کی کتاب شارٹ ہے۔ نویں جماعت کی کمپیوٹر سائنس کی کتابیں کم ہیں جبکہ چھٹی جماعت کی کمپیوٹر کی کتاب بچوں کو نہیں مل رہی۔

 ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے سکولوں میں کتابوں کی کمی کو پورا کرنے کیلئے مزید 50000 ہزار کتابوں کی ڈیمانڈ کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق کم پڑ جانے والی کتابوں کی فراہمی میں ایک ہفتے سے زائد کا وقت لگے گا۔