(قیصر کھوکھر) محکمہ خزانہ ودیگرسرکاری محکموں میں اختلافات سامنے آگئے، محکمہ خزانہ نے سیکرٹریز کو محکموں کے اجلاسوں میں شرکت نہ کرنے کا خط ارسال کر دیا۔
ذرائع کے مطابق محکمہ خزانہ اور دیگر پنجاب کے دیگر محکموں کے درمیان اختلافات پیدا ہو گئے ہیں، اختلافات یہ ہیں کہ محکمہ خزانہ نے تمام محکموں کو خط لکھا ہے کہ وہ کسی میں محکموں کے اجلاسو میں شرکت نہیں کریں گے اور شرط عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس اجلاس میں شرکت کرنی ہو تو 7 روز قبل اجلاس کو ایجنڈا دیا جائے ورنہ شرکت نہیں کریں گے۔