بھٹہ چوک (زین مدنی) سٹیج کے نامور اداکار مختار چن کو نامعلوم افراد نے قاتلانہ حملے میں زخمی کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق اداکار مختار چن مقامی تھیٹر سے جب ڈرامہ میں پرفارم کرنے کے بعد گھر جا رہے تھے تو چند نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ان پر دھاوا بول دیا اور انہیں لہو لہان کر دیا۔ اس حوالے سے مختار چن نے بتایا کہ مجھے معلوم ہے کہ کس نے مجھ پر قاتلانہ حملہ کروایا ہے لیکن ابھی تحقیقات جاری ہیں، پتہ چلنے کے بعد ان کالی بھیڑوں کے نام منظرعام پر لے کر آؤں گا۔