سعید احمد سعید:ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی ائیر مارشل ریٹائرڈ عاصم سلیمان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ معاملات کو سلجھانے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔
ائیر مارشل ریٹائرڈ عاصم سلیمان کو حکومت پاکستان کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق عہدے سے ہٹا یا گیا ہے، ڈی جی سول ایو ی ایشن اتھارٹی کے خلاف جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے ملک بھر کے مختلف ائیرپورٹس پر احتجاج کیا تھا، معاملات کو سلجھانے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔
وفاقی لیول پر بننے والی کمیٹی نے اپنا فیصلہ تحریری طور پر وزیر اعظم سیکرٹریٹ کو بھجوا دیا، جس کے تحت ائیر مارشل ریٹائرڈ عاصم سلیمان کو ڈی جی کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ ڈی جی سول ایوی ایشن کی معطلی کے متعلق تمام متعلقہ محکموں کو آگاہ کر دیا گیا۔