رومیل الیاس: لاہور کے علاقہ تکیہ بابا یتیم شاہ فتح گڑھ میں نصب واٹر فلٹریشن پلانٹ واسا انتظامیہ کی نا اہلی اور ہٹ دھرمی کی بھینٹ چڑھ کر بند ہوگیا۔ شکایات کے باوجود انتظامیہ کئی روز سے بند پڑا فلٹریشن پلانٹ چالو نہ کر سکی۔
فتح گڑھ کے علاقے تکیہ بابا یتیم شاہ کے مکینوں نے انتظامی غفلت اور ہٹ دھرمی کے خلاف احتجاج کیا اور واسا انتظامیہ کے خلاف نعرے لگائے۔ ان کا کہنا تھا کہ پینے کا صاف پانی ان کا بنیادی حق ہے لیکن انہیں اس حق سے محروم رکھا جا رہا ہے، شہریوں کو پینے کے لئے پانی خریدنے پر بھاری اخراجات کرنا پڑتے ہیں یا آلودہ پانی پی کر گزر بسر کرنا پڑتی ہے۔
علاقہ کےمکینوں کا کہنا تھا کہ دس روز سے واٹر فلٹریشن پلانٹ فنی خرابی کے باعث بند پڑا ہے جس سے صاف پانی کا حصول مشکل ہے۔ سخت گرمی میں پانی کی اضافی طلب کے باعث پانچ سو روپے تک کا پانی خرید کر روزمرہ کی ضروریات پوری کرنے پر مجبور ہیں۔
سرکاری واٹر سپلائی لائنوں میں سیوریج ملا پانی آتا ہے جو ناقابل استعمال ہے۔ مکینوں نے مطالبہ کیا کہ اعلیٰ حکام انتظامی غفلت کا نوٹس لے کر واٹر فلٹریشن پلانٹ چالو کروائیں۔
علاقہ مکین