ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ داخلہ سندھ نے زیر حراست 14 افراد کو رہا کرنے کے احکامات جاری کردیئے  

Home ministery,Sindh,orders,release,14 persons,City42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)محکمہ داخلہ سندھ نے ایم پی او کے تحت زیر حراست 14 افراد کو رہا کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری داخلہ سندھ سید اعجاز علی شاہ کی سربراہی میں قائم ریویوکمیٹی کا اجلاس ہوا،ریویو کمیٹی کو بیس درخواستیں موصول ہوئی تھیں،محکمہ داخلہ سندھ نے اس ضمن میں 14 افراد کو رہا کرنے کے الگ الگ احکامات جاری کئے،ان افراد کو سڑکیں بلاک کرنے ، دھرنے دینے پر اکسانے اور امن و امان میں خلل ڈالنے حراست میں لیاگیاتھا، ان افراد کو ایم پی او کے تحت کراچی کے مختلف اضلاع سے حراست میں لیا گیا تھا۔

  ریویو کمیٹی میں ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس کراچی رینج ایڈیشنل سیکرٹری (جوڈیشل ) شامل تھے،ان کے علاوہ محکمہ داخلہ سندھ اور رجسٹرار اے ٹی سی / اے ٹی اے شامل تھے۔

ایم پی او کے تحت رہائی پانے والوں میں سید فرخ شاہ سلمان محمدی،وقاص ،زید حسین،آصف کامران ،محمد عثمان شامل ہیں،ان کے علاوہ احمد، منصف علی عبدالباسط،کمال الدین،محمد فیصل،ایم فاروق شامل ہیں،دوخواتین مونااور فوزیہ صدیقی بھی رہائی پانے والوں شامل ہیں ۔

 لاڑکانہ،سکھر،میرپور خاص،خیرپور،میرس ،بدین، جیکب آباد اور نوشہروفیروز کے حکام کوہدایت کردی گئی ۔ ڈسٹرکٹ جیل سپرنٹنڈنٹس کو کہا گیا ہے کہ اگر یہ افراد کسی اور مقدمے میں مطلوب نہ ہوں تو انھیں رہا کر دیا جائے۔