عابد چودھری :چلڈرن ہسپتال میں ڈاکٹر پر تشدد کا واقعہ ،ملزمان کیخلاف درج مقدمہ میں دہشت گردی کی دفعات شامل کر لی گئیں۔
چلڈرن ہسپتال میں ڈاکٹر پر تشدد کا واقعہ دو روز قبل پیش آیاتھا۔پولیس کے مطابق مقدمہ کی تفتیش انچارج انویسٹی گیشن گلبرگ انسپکٹر زاہد سلیم کےحوالے کی گئی ہے۔ واقع میں ملوث ہیڈ کانسٹیبل سمیت پانچ ملزمان گرفتار ہیں۔اس سے قبل مقدمہ میں کارسرکار میں مداخلت،تشدد سمیت دیگر دفعات لگائی گئی تھیں۔ہسپتال میں غنڈہ گردی پر ڈاکٹرز اور نرسز نے احتجاج ریکارڈ کروایا۔