ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سالانہ منصوبہ بندی کمیٹی کے اجلاس کے حوالے سے احسن اقبال کا اہم بیان

 سالانہ منصوبہ بندی کمیٹی کے اجلاس کے حوالے سے احسن اقبال کا اہم بیان
کیپشن: Ahsan Iqbal, file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ  آج سالانہ منصوبہ بندی کمیٹی کا اجلاس ہو رہا ہے، ترقیاتی منصوبوں کو این ای سی میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔ 

احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چار سال قبل ترقیاتی بجٹ 1000 ارب روپے تھا،  چار سال بعد ترقیاتی بجٹ 550 ارب روپے رہ گیا۔ اس سے ملکی ترقیاتی منصوبے متاثر ہوئے۔

احسن اقبال نے کہا کہ وژن 2025 کے تحت روڈ میپ طے کیا گیا تھا۔ اس کو ردی کی ٹوکری میں پھینکا گیا،  ملکی معیشت کو روزانہ کی بنیادیں پر چلایا گیا۔  اس سے ملکی معیشت متاثر ہوئی۔ ترقیاتی بجٹ 1100 ارب روپے مختص کیا جائے گا، 950 ارب روپے پی ایس ڈی پی کے لیے مختص کیے جائیں گے۔  150 ارب روپے پبلک پارٹنرشپ کے منصوبے شروع ہوں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سالانہ پلان کے مطابق آئندہ سال معاشی شرح نمو 3.5 فیصد مقرر کیا گیا گیا ہے۔ اگلے سال مہنگائی کی شرح 21 فیصد رہے گی، قومی بچت کا ہدف 13.4 فیصد مقرر کیا جا رہا ہے۔  برآمدات 30 ارب ڈالرز تک لے جانے کی کوشش کریں گے۔ اگلے سال درآمدات 58.7 ارب ڈالرز تک رہیں گی۔ تجارتی خسارہ منفی 1.7 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔ آئندہ برس درآمدی فیول کے منصوبے شروع نہیں کیے جائیں گے۔

Bilal Arshad

Content Writer