سٹی 42 : لاہوریوں کیلئے بڑی خوشخبری،بحریہ ٹاؤن میں ونٹر لینڈ کا افتتاح کر دیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق منفی10 ڈگری میں سلائیڈ سمیت مختلف جھولے شہریوں کی توجہ کا مرکز بن گئے۔سی ای او ونٹر لینڈ شرجیل سلیم نے افتتاح کیا ۔ صدر ونٹر لینڈ سلیم رجب علی،کوموڈور (ر) الیاس ، چئیرمین ونٹر لینڈ علی چوہدری نے بھی افتتاحی تقریب میں شرکت کی ۔شہریوں کا کہنا تھا کہ اس طرز کا پلے لینڈ یقیناً منفرد اور اچھی تفریح گاہ ہے۔